پی ایچ اے کا آمدنی بڑھانے کیلئے پارک لیز پر دینے کا فیصلہ

April 23, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) پی ایچ اے نے مالی بحران سے نمٹنے اور آمدنی بڑھانے کیلئے پارک لیز پر دینے کا فیصلہ کر لیا ، ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر 5سے 10 پارک لیز پر دیئے جائیں گے، اس سلسلے میں سفارشات مرتب کر لی گئی ہیں ، تاہم حتمی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں لی جائے گی،دریں اثنا پی ایچ اے نے دفتر کی عمارت ایم ڈی اے سے کرائے پر حاصل کر رکھی ہے جس کا گزشتہ 6 ماہ کا کرایہ ادا نہیں کیا گیا ۔