عامر خان نے اکونومی کلاس میں سفر کیوں کیا؟

April 23, 2019

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے جہاز کی ایکونومی کلاس میں سفر کرکے مداحوں کو حیران کردیا، اُن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار عامر خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ جہاز کی ایکونومی کلاس میں عام لوگوں کے بیچ سفر کرتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ اُن کے ارد گرد بیٹھے افراد حیران اور نہایت خوش نظر آرہے ہیں۔


ویڈیو میں عامر خا ن نہایت سادہ لباس میں، نیلے رنگ کی ٹوپی پہنے اور اپنا مخصوص چشمہ لگائے جہاز کی کھڑکی کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھےمسکراتے ہوئےادھر اُدھر دیکھ رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آج کل بھارتی ایئرلائن انڈسٹری جیٹ ایئرویز بحران کا شکار ہےاور ان حالات میں کسی بھی اداکار کا جہاز کی ایکونومی کلاس میں سفر کرنا نہایت حیران کن بات ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بےحد وائرل ہورہی ہے اوراسے دیکھنے والے حیران ہیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈکے اداکار عام طور پر جہاز کی بزنس کلاس میں سفر کرتے ہیں۔