’وزیراعظم جرمنی فرانس کہنا چاہ رہے تھے، زبان پھسل گئی‘

April 23, 2019

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم جرمنی اور فرانس کہنا چاہ رہے تھے، اُ ن کی زبان پھسل گئی۔

قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق اور پی ٹی آئی کی سینئر رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جرمنی اور فرانس کہنا چاہ رہے تھے، اُن کی زبان پھسل گئی۔

شیریں مزاری نے کہا کہ وزیر اعظم کا آدھا جملہ دھرایا جا رہا ہے۔

دوران تقریر اُن کا کہنا تھا کہ اگر دہشت گردی ختم کرنی ہےتو ہمیں ایران اور پاکستان میں کالعدم تنظیموں کو ختم کرناہوگا۔

پہلی بار ایران کے ساتھ دہشت گردی کےخاتمے کے لیے معاہدہ کیا جارہاہے۔