سری لنکا: دھماکے سےچند لمحے قبل کی ویڈیو

April 23, 2019

سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر ہونے والے یکے بعد دیگر بم دھماکوں کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشتبہ خودکش بمبار بیک پیک کے ساتھ نیگومبو کے سینٹ سباسچین چرچ میں داخل ہوتا ہے۔

ویڈیو میں مشتبہ حملہ آور چرچ کے باہر ایک بچی کے ساتھ کھڑے شخص سے بات بھی کرتا ہے۔

ویڈیو میں فریم تبدیل ہوتا ہے اور مشتبہ شخص تیسرے داخلی دروازے سے چرچ میں داخل ہوکر نشست پر بیٹھ جاتا ہے اور چند سیکنڈز بعد ہی زور دار دھماکا ہوجاتا ہے۔

واضح رہے کہ ان دھماکوں میں 300سے زائد افراد ہلاک اور 500کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔

سری لنکن حکام کا کہنا ہے کہ حملوں میں بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث ہے، صدر متھری پالا سری سینا نے تحقیقات میں غیرملکی مدد لینے کا اعلان کردیا۔

حکومت کے ترجمان راجیتھا سینارتنے کے مطابق صرف مقامی لوگوں کا ایک چھوٹا گروپ ایسے حملے نہیں کرسکتا، انٹرنیشنل نیٹ ورک کی موجودگی کے بغیر یہ حملے کامیاب نہیں ہو سکتے تھے۔