ماڈل گرل کی ہلاکت کے مقدمے میں تفتیشی افسرکو شوکاز نوٹس

April 24, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مقامی عدالت نے ماڈل گرل رباب عرف ہانی کی ہلاکت کے مقدمے میں تفتیشی افسر راشد مغل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ کراچی کی مقامی عدالت کے روبرو ماڈل گرل رباب عرف ہانی کی ہلاکت کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ چالان اور قبر کشائی کی رپورٹ دینے کی بجائے تفتیشی افسر کے گاؤں چلے جانے پر عدالت برہم ہوگئی۔ عدالت نے تفتیشی افسر راشد مغل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے ایس ایس پی کو تفتیشی افسر کو 27 اپریل تک پیش کرنے کا حکم دیدیا۔