اے این ایف کی کارروائیاں ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد، تین ملزمان گرفتار

April 24, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتارکر لیا،اے این ایف ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نےقاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل کے قریب کنٹینر قبضے میں لے کرکنٹینر کے اندر چاول کی پانچ بوریو ں سے پندرہ کلو گرام ہیروئن برآمد کر کےملزم علی اکبر کو گرفتار کر لیا ،علاوہ ازیں اینٹی نارکوٹکس فورس نے قائد آباد داؤدچورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان عبدالباسط اور عبداللہ کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے دو کلو گرام میتھم فیٹا مائن برآمد کر لیا ، اینٹی نارکوٹکس فورس کلفٹن نے کورئیر کمپنی کے دفتر میں ایک پارسل کو روک کر چار سو پچاس گرام ہیروئن برآمد کر لی ،ہیروئن لکڑی کے فریم میں موجود خفیہ خانوں میں چھپا کر یو کے اسمگل کی جا رہی تھی ، مذکورہ پارسل ارشد محمود نامی شخص نے راولپنڈی سے بک کروایا تھا ۔