اے ٹی ایم سے سانپ نکلتا دیکھ کر شہر ی خوفزدہ

April 24, 2019

اے ٹی ایم مشین سے آپ نے پیسے نکلتے تو ہمیشہ دیکھے ہی ہوں گے مگر سانپ نکلتے ہوئے شاید ہی کبھی دیکھا ہو۔

جی ہاں ایسا ہی انوکھا واقعہ پیش آیا بھارتی ریاست تامل ناڈو میں جہاں اے ٹی ایم سے اچانک سانپ نکل آیا، جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

تامل ناڈو کے ایک اے ٹی ایم کے اندر موجود 4 فٹ لمبا کوبرا سانپ گھس آیا جس کے باعث اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے کے لیے آنے والے شہری مشین میں سانپ دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے۔

واقعے کے بعد فوری الرٹ جاری کیا گیا،جس پر ریسکیو اہلکار نے وہاں پہنچ کر سانپ کو اے ٹی ایم سے باہر نکالا۔