آسٹریلیا میں3روزہ سالانہ پتنگ میلے کا انعقاد

April 24, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈمیں 10ویں سالانہ بین الاقوامی پتنگ میلہ3روز تک فضاء میں رنگ بکھیرنے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔

اس میلے میں شرکت کیلئے مختلف ممالک سے درجنوں پتنگ بازی کے شوقین افرادیہاں پہنچے تھے۔

ایڈیلیڈ انٹرنیشنل کائٹ فیسٹیول 2019نامی اس پتنگ میلے میں سینکڑوں منفر انداز، ڈیزائن اور رنگوں کی پتنگیں آسمان پر رنگ بکھیرتی دکھائی دیں۔

ساحل سمندر پرمختلف کارٹون و فلمی کرداروں سمیت دلکش و دیدہ زیب اشکال کی پتنگوں سے سجے اس میلے کو دیکھنے کیلئے ہزاروں سیاحوں نے بھی یہاں کارُخ کیا۔