سعودی عرب نے ہیومن رائٹس واچ اور ایمنسٹی کے الزامات کی تردید کردی

April 25, 2019

جدہ (نمائندہ جنگ) دہشتگردی اور جاسوسی کے الزام میں سعودی عرب نے منگل کو 37افراد کو سزائے موت دی تھی ان میں سے 11افراد پر مشرق وسطیٰ کے ہی ایک دوسرے ملک کیلئے جاسوسی کا الزام تھا۔ ہیومن رائٹس واچ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اس سلسلے میں لگائے گئے الزامات کی سعودی حکومت نے سختی سے تردیدی کی ہے کہ انکا یہ کہنا کہ سزا پانے والے افراد کا کسی خاص فرقے سے تعلق تھا، غلط اور بے بنیاد ہے۔ یہ دہشت گردی جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھے اور انہیں سزا سے پہلے انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے گئے ہیں۔