’عالمی مسائل سے نمٹنے کیلئے عالمی حل درکار ہے ‘

April 25, 2019

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ عالمی مسائل سے نمٹنے کے لیے عالمی حل درکار ہے۔

جنرل اسمبلی میں بین الاقوامی تعلقات اور پرُامن سفارت کاری پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محروم رکھنا اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔

اُنہوںنے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کو نظرانداز کرنا عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔

ملیحہ لودھی نے یہ بھی کہا کہ یک طرفہ اقدامات بے امنی اور عالمی انتشار کا باعث بنیں گے۔