افغانستان میں کسی اندرونی تنازع کا حصہ نہیں ہوں گے، وزیر اعظم

April 25, 2019

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اب افغانستان میں کسی بھی اندرونی تنازع کا حصہ نہیں ہوگا۔

عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان مکمل طور پر افغانستان کے اندرونی مذاکرات کی حمایت کرے گا۔

انہوںنے کہا کہ افغان قیادت خود اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان زبردستی مذاکرات میں افغان مسئلے کا حل تلاش کرنے کے حق میں نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان نے امن عمل کی کامیابی کے لیے تمام سفارتی اور سیکورٹی کوششیں کی ہیں۔