راچڈیل میں پاکستان نژاد شادی شدہ خاتون قتل

April 26, 2019

راچڈیل (ہارون مرزا) راچڈیل میں رائل سٹریٹ سمال برج کے قریب ایک نوجوان شادی شدہ خاتون سمیعہ ریاض کو قتل کردیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ شادی شدہ خاتون جسے چند یوم قبل قتل کیا گیا تھا کی لاش گھر میں پڑی ہوئی تھی۔ اہل علاقہ نے اس کی اطلاع مقامی پولیس کو دی جس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا اور اسے پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا پولیس نے اس قتل کی واردات کے سلسلہ میں نوجوان محمد عابد چوہدری جس کی عمر 36 سال بیان کی جاتی ہے کو قتل کیس میں گرفتار کرلیا ہے، اسے مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے، قتل کرنے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا مگر معلوم ہوا ہے کہ دونوں پاکستان نژاد برطانوی شہری تھے اور ان کے درمیان کس قسم کا تنازعہ تھا اس کا بھی علم نہیں ہوسکا تاہم مقامی پولیس مصروف تفتیش ہے۔