سول سیکرٹریٹ ملازمین کا آج صوبائی اسمبلی تک مارچ کا اعلان

April 26, 2019

پشاور(نامہ نگار)سول سیکرٹر یٹ کے ملازمین کی پانچ تنظیموں پر مشتمل احتجاجی ملازمین اور انتظا میہ کے درمیان جمعرات کو ہونے والے مزاکرات کا دوسرا دور بھی ناکام ہوگیا ہے ۔ جبکہ ملازمین نے مطالبات منظور ہونے تک اپنا احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آج جمعہ کو صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔ سیکرٹریٹ ملامین نے جمعرات کو تیسرے روز بھی احتجاج جاری رکھتے ہوئے سول سیکرٹریٹ کے سبزہ زار پر اجتجاج کیا اس دوران ملازمین اور سیکرٹری ایڈمنسٹریشن اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کے درمیان مزاکرات کا دوسرادور ہوا تاہم مزاکرات کا دوسرا دور بھی ناکام ہوگیا اور حکومت نے ملازمین کو غیر مشروط پر احتجاج ختم کرنے کے لئے کہا جس پر ملازمین نے مطالبات منظورہوئے بغیر احتجاج ختم کرنے سے انکار کردیا اور اپنا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا اور کہا سول سیکر ٹر یٹ کے ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں آج جمعہ کے روز صوبائی اسمبلی کے سامنے بھرپور احتجاج کریں گے۔اس سے قبل جمعرات کے روز بھی روز سیکر ٹر یٹ میں خیبر پختونخوا سیکر ٹر یٹ ایمپلائز کو آرڈنیشن کونسل نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں چیئر مین حبیب اللہ ٗطارق رحمان خٹک ٗجابر حسین بنگش،خالد جاوید اور منظور خان نے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملازمین کسی صورت بھی مطالبات تسلیم ہونے تک اپنا احتجاج ختم نہیں کریں گے ۔مقررین نے کہا کہ فی الحال ہم صبر سے کام لے رہے ہیں مگر حکومت مزید ہمارے صبر کا امتحان نہ لے انہون نے کہاکہ ہم نے حکومت اپنے مطالبات پیش کئے ہیں مگر حکو مت نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی۔جس کی وجہ سے ملازمین میں سخت بے چینی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو سول سیکر ٹر یٹ میں احتجاج کے علاوہ آج جمعہ کے روز صو بائی اسمبلی تک مارچ رکرتے ہوئے وہاں بھرپور احتجاج کریں گے جبکہ پیر کےروز سے سرکاری دفاتر کی تالہ بندی کی جائے گی ٗانہوں نے اپنے مطالبات دہراتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاکہ پراجیکٹس ملازمین کو سیکر ٹر یٹ میں ضم نہ کیا جائے اس سے سیکر ٹر یٹ ملازمین کی سنیارٹی متاثر ہو گی ٗسیکر ٹر یٹ کے منسٹر یل ملازمین کو ایگزیکٹیو الائونس دیا جائے اور سیکرٹر یٹ و یوٹیلٹی الائونس میں اضافہ کیا جائے ۔