کراچی: گلستان جوہر میں تشدد سے ملازمہ زخمی، مقدمہ درج

April 29, 2019

کراچی میں گلستان جوہر کے علاقے میں تشدد سے گھریلو ملازمہ زخمی ہو گئی، واقعے کا مقدمہ 2 خواتین کے خلاف گلستان جوہر تھانے میں درج کر لیا گیا۔

گلستانِ جوہر کے بلاک 16 میں گھر میں کام کرنے والی ملازمہ ریحانہ نے اپنی مالکن بشریٰ اور صائمہ کے خلاف گلستان جوہر تھانے میں مقدمہ درج کرایا ہے۔

ریحانہ کے مطابق دونوں خواتین اس پر تشدد کرتی تھیں، ریحانہ کا الزام ہے کہ دونوں خواتین نے گزشتہ روز شیشے پر اس کا سر مارا جس سے وہ بے ہوش ہو گئی۔