شاداب کو ہیپاٹائٹس سی کیسے ہوا؟

May 01, 2019

پاکستانی کرکٹر شاداب خان کو ڈینٹسٹ کے آلات سے ہیپاٹائٹس سی وائرس منتقل ہوا۔

ذرائع کے مطابق شاداب خان کو ناقص اور غیر معیاری آلات کی وجہ سے وائرس نے لپیٹ میں لیا، انہوں نے راولپنڈی کے ڈاکٹر سے دانتوں کی تکلیف کا علاج کرایا تھا۔

سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرکٹر نے ازخود علاج کرایا، شاداب خان کا دو ہفتے بعد ایک اور ٹیسٹ کرایا جائے گا۔