Advertisement

بھارتی اخبار کی خبر کے بعد ماہرہ خان کی منگنی کی جھوٹی خبر وائرل

May 03, 2019
 

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان یوں تو ہمیشہ اپنے اسٹائل و اداکاری کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں، تاہم اس بار انٹرنیٹ پر ان کی منگنی کی جھوٹی خبریں وائرل ہوگئیں۔ تاہم ماہرہ خان کے قریبی افراد نے میڈیا کو بتایا کہ ماہرہ خان کی منگنی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ماہرہ خان کی منگنی کی خبریں اس وقت میڈیا اور انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں جب بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ پاکستانی اداکارہ نے ترکی میں اپنے دیرینہ دوست سے منگنی کرلی۔رپورٹ میں کسی کا حوالہ دیے بغیر ماہرہ خان کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر کو دیکھ کر اندازے سے بتایا گیا کہ اداکارہ نے دیرینہ دوست سلیم کریم سے منگنی کی۔ساتھ ہی سلیم کریم کے حوالے سے بتایا گیا کہ وہ ’سم پیسا‘ نامی نئی ٹرانزیکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) ہیں۔بھارتی اخبار نے رپورٹ میں یہ بھی بتایا کہ آفیشلی طور پر ماہرہ خان یا سلیم کریم کی جانب سے دونوں کی منگنی کی تصدیق نہیں ہوسکی۔بھارتی اخبار کی جانب سے رپورٹ شائع کرنے کے بعد ماہرہ خان کی منگنی کی خبریں انٹرنیٹ اور میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ تاہم اداکارہ کےقریبی ذرائع نے ماہرہ خان کی منگنی کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا۔اداکارہ کے قریبی افراد کے مطابق ماہرہ خان دوستوں کے ساتھ ترکی میں ایک دوست کی شادی میں شرکت کے لیے گئی تھیں۔ماہرہ خان نے ترکی میں شادی کی تقریبات کی تصاویر بھی شیئر کیں جن میں وہ دوستوں کے ساتھ انتہائی خوش دکھائی دے رہی ہیں اور ساتھ ہی انہیں ایک تصویر میں دوست کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ ماہرہ خان نے پہلی شادی 2007 میں علی عکسری سے کی تھی اور ان کا 5 سالہ بیٹا اذلان بھی ہے۔تاہم ماہرہ خان کی پہلی شادی زیادہ کامیاب نہ ہوسکی اور ان کی شادی 2015 میں طلاق پر ختم ہوئی۔


مکمل خبر پڑھیں