سپریم کورٹ، بنی گالا تجاوزات ازخود نوٹس سماعت کیلئے مقرر

May 05, 2019

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بنی گالا تجاوزات ازخود نوٹس سماعت کیلئے مقرر کردیا۔ جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3؍ رکنی بینچ منگل کو سماعت کریگا۔ اس حوالے سے سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل،ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباداورپنجاب کونوٹسزجاری کردیئے۔ اسکے علاوہ سیکرٹری داخلہ، خزانہ، پلاننگ، چیئرمین سی ڈی اے ،چیف کمشنراسلام آبادکو بھی نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔