تھر میں پانی نایاب، لوگ بوند بوند کو ترس گئے

May 05, 2019

تھر میں پانی کی بوند بوند نایاب ہوگئی،قلت آب نےعلاقہ مکینوں کی زندگی کومزید مشکل بنادیاہے۔

پانی زندگی ہے اور تھر میں پانی کے نام پر یہ بچے اپنی زندگی کو گھیسٹے دکھائی دیتے ہیں۔

قحط در قحط کی صورتحال میں مکینوں کے لئے پانی اتنا نایاب ہوگیا ہے کہ اسکے محدود ذخیرے کو تالے لگاکررکھا جاتا ہے اور اب خشک ہوتے گہرے کنوئوں سے پانی نکالنا بھی دوچار خواتین کے بس کی بات نہیں رہی۔

تھر میں پینے کا پانی اب ہر گائوں میں دستیاب نہیں رہا ، جہاں ہے وہ اتنی دور ہے کہ اب مویشیوں کے زریعے ہی لایا جا سکتا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ حکومت انکا مسائل سے غافل ہوگئی ہے اور اب مکین حالات کے رحم و کرم پہ دکھائی دیتے ہیں ۔