برکتوں اور فضیلتوں کا بابرکت مہینہ’ رمضان المبارک‘

May 07, 2019

رحمتوں ، برکتوں اورنزول قرآن کا مہینہ رمضان المبارک،اس ماہ مبارک کو نیکیوں کے موسم بہار اور برائیوں کے موسم خزاں سے تعبیر کیا جاتا ہے ۔

سحر سے افطار تک مومن اپنے رب کی خوشنودی اور جنت کے حصول کے لئے روزہ رکھتا ہے ۔رمضان المبارک کا پہلا عشرہ رحمت،دوسرا مغفرت اور آخری عشرہ نجات کا ہے۔

ماہ رمضان کے آغاز سےہی اللہ تعالیٰ کی بے شمار رحمتیں اور برکتیں نازل ہوناشروع ہوجاتی ہیں ،پہلی رات جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں،جہنم کے دروازے بند کردیے جاتے ہیں اورشیاطین کو قید کر دیا جاتا ہے۔

اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے گناہوں کو معاف کرنے کے لئے رمضان المبارک کا تحفہ عطا کیا ہے جس میں مسلمان اپنے سابقہ گناہوں کی بخشش اپنے رب سے طلب کرتے ہیں۔

رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں فضیلت والی رات لیلۃ القدر کی نوید بھی ہے ۔

رمضان کریم میں عبادات کے درجات میں اضافہ کردیا جاتا ہے ،ہر نفل عبادت کا ثواب بڑھا کر فرض عبادت کے برابر جبکہ فرض عبادت کا ثواب 70 گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔