جرمنی نے پہلا الیکٹرک ہائی وے آزمائشی طور پر کھول دیا

May 09, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


جرمنی نے پہلا الیکٹرک ہائی وے آزمائشی طور پر کھول دیا ہے۔

دنیا بھر میں ماہرین ایندھن کے متبادل ذرائع تلاش کرنے میں مصروف ہیں جو نہ صرف اخراجات کم کرنے کا سبب بنے گا وہیں آلودگی میں بھی کمی لائے گا،جرمنی میں بھی اس ہی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک کے پہلے الیکٹرک ہائی وے کو آزمائشی طور پر کھول دیا گیا ہے۔

فرینکفرٹ کے قریب بننے والے6.2میل طویل ہائی وے کے ایک ٹریک پر اوور ہیڈ کیبلز کا جال بچھایا گیا ہے جو ٹرکوں کو دوران سفر چارج کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق 60ملین پاؤنڈ کے اس پراجیکٹ کے ذریعے ایک ٹرک 62ہزار میل کا سفر طے کرکے ایک لاکھ ستر ہزار پاؤنڈز کی بچت کر سکے گا۔