ڈیوڈ بیکھم 6ماہ تک گاڑی نہیں چلاسکیں گے

May 10, 2019

قانون سب کے لئے اوراس کی خلاف ورزی پر سزا بھی سب کے لئے،لندن کی عدالت نے ایسا کر دکھایا۔

دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر سابق اسٹارانگلش فٹبالرپر 6 ماہ کیلئے گاڑی چلانے پر پابندی لگادی گئی۔

مقامی میڈیاکے مطابق ڈیوڈ بیکھم کوشہری نے گزشتہ سال21 نومبر کو ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرتے ہوئے دیکھا تھا۔