مصر میں لالٹین روشن کرنے کی روایت برقرار

May 10, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

دنیا بھر میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی رونقیں جاری ہیں اور اس رحمتوں، برکتوں اور فضیلت والے مہینے میں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے مختلف مسلم ممالک میں خصوصی تیاریاں اور اہتمام کیاجاتا ہے۔

مصر میں بھی لوگ رمضان المبارک کو اپنی خصوصی روایات کے مطابق مناتے ہیں۔

مصر میں رمضان المبارک کے موقع پر لالٹینیں روشن کرنے کی ہزاروں سال پرانی روایت آج بھی برقرار ہے۔

ماہِ مبارک کی آمد کے ساتھ ہی شیشے اور پیتل سے بنی خوبصورت لالٹینوں کی خریدو فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے اور گلی کوچے رنگ برنگی روشنیوں سے سج اُٹھے ہیں۔