برازیل، بیچ ریسلنگ میں انعام بٹ کا شاندار آغاز

May 11, 2019

برازیل میں جاری بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں پاکستان کے انعام بٹ نے شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلے روز دونوں فائٹس جیت لی۔

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں پاکستان کے انعام بٹ نے پہلے روز دو فائٹس کی اور دونوں میں کامیابی حاصل کی۔

پہلے راؤنڈ میں انعام بٹ نے ترکی کے ریسلر کو چت کیا جبکہ دوسرے راؤنڈ میں انہوں نے آزربائیجان کے پہلوان کو مات دی۔

کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ پاکستانی ریسلرز آج بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں میزبان ملک کے ریسلر سے مقابلہ کریں گے، سیمی فائنل فائٹ بھی آج ہی ہوگی ۔

قومی ریسلر انعام بٹ مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔