سحری پر جگانے کے لیے اب لڑاکا طیارے آئیں گے

May 11, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

انڈونیشیا کی ائیر فورس نے اعلان کیا ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو سحری میں جگانے کے لیے اپنے جنگی طیارے اڑائے گی۔

ائیرفورس نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ،ہم جنگی طیاروں کو استعمال کرکے سحری میں لوگوں کو جگانے کی اپنی روایت برقرار رکھیں گے۔

ائیرفورس کے ترجمان نے اس حوالے سے کہا کہ طیارے اڑانے کا مقصد صرف روایت کو برقرار رکھنا نہیں ہے بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنانا ہے کہ پائلٹ روزے کی حالت میں ٹریننگ نہ کریں،طبی ماہرین کے مطابق طلوع آفتاب کا وقت پائلٹوں کے لیے جنگی طیارے اڑانے کے لیے بہترین تصور کیا جاتا ہے ۔

ائیرفورس ترجمان کے مطابق جنگی طیاروں کے پائلٹوں کو خون میں شوگر کی مقدار کم کے دوران طیارے اڑانے کی اجازت نہیں ہوتی ہے اس لیے یہ ایک ʼمشترکہ مشن" ہے جس میں ٹریننگ کے دوران لوگوں کو سحری میں جگانے کا بھی مقصد حاصل کیا جا رہا ہے۔