بہاولپور: 2 مزدور ٹنوں مٹی کے نیچے دب گئے

May 15, 2019

بہاولپور میں کنویں کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودا گرنے سے دو مزدور ٹنوں مٹی کے نیچے دب گئے۔ آٹھ گھنٹوں کے ریسکیو آپریشن کے بعد ایک مزدور کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ دوسرا مزدور جاں بحق ہوگیا ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بہاولپورکی تحصیل احمد پورشرقیہ کے علاقہ ماندھل میں دو مزدور کنویں کی کھدائی کے دوران مٹی کے تودا تلے دب گئے۔

حادثے کی اطلاع پرریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 8گھنٹے کی مسلسل کوشش کے بعد 30سالہ مزدورکو زندہ نکال لیا گیا جبکہ دوسرا 40 سالہ مزدور جاں بحق ہوگیا، جاں بحق شخص کی لاش بھی نکال لی گئی ہے۔