رحیم یار خان: طالبات سے زیادتی کا الزام، پروفیسر گرفتار

May 15, 2019

رحیم یار خان میں طالبات کو بلیک میل اور زیادتی کے الزام میں یونیورسٹی پروفیسر کوگرفتار کرلیا گیا۔

ڈی پی او عمر سلامت کے مطابق طالبات نے نجی یونیورسٹی کے پروفیسر پر بلیک میل اور زیادتی کرنے کا الزام عائد کیا تھا ۔

ڈی پی او کے مطابق طالبات کی شکایات پرپروفیسر عبدالحسیب کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ طالبات نے شکایت کی کہ ملزم پروفیسرطالبات سے زیادتی کرتا اورویڈیو بنا کر بلیک میل کرتا تھا۔

عمر سلامت نے یہ بھی کہاکہ مختلف شکایات موصول ہونے اورویڈیوکی روشنی میں پروفیسر کیخلاف کارروائی کی گئی۔

پروفیسر عبدالحسیب کے خلاف تھانہ بی ڈویژن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔