پاکستان انڈر16کرکٹ ٹیم کی پہلی کامیابی

May 16, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بنگلہ دیش کا دورہ کرنے والی پاکستانی انڈر16 کرکٹ ٹیم نے دورے میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ بدھ کو پاکستان نے بنگلہ دیش کو تیسرے ون ڈے میں17رنز سے شکست دے دی۔ بنگلہ دیش نے سیریز دو ایک سے جیت لی۔ وکٹ کیپر بیٹسمین حسیب اللہ نے129 رنز 141گیندوں پر بناکر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔