فائرنگ سے 10سالہ راہ گیر بچی زخمی

May 16, 2019

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ظفرالحق روڈپرعدالتی لوکل کمیشن کی موجودگی میں ملزموں نے فائرنگ کردی گولی لگنے سے ایک راہ گیر10سالہ بچی زخمی ہوگئی۔ تھانہ وارث خان پولیس نے اقدام قتل اورکارسرکارمیں مزاحمت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔