اساتذہ کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے‘ محمدخان لہڑی

May 16, 2019

کوئٹہ (خ ن)صوبائی مشیرتعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ ثانوی تعلیم کے تدریسی نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیںاساتذہ کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اساتذہ کی پیشہ ورانہ مہارات اور استعداد کار بڑھانے خصوصاً انگریزی سائنس اور ریاضی جیسے مضامین کے تدریس کے حوالے سے تربیتی پروگرامز کے انعقاد کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا صوبائی مشیر نے کہا کہ صوبے میں تعلیم کو دوسرے صوبوں کے برابر لانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہے ہیں صوبائی حکومت معیار تعلیم کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے ۔