’’شہباز شریف بتائیں، کب واپس آ رہے ہیں؟‘‘

May 16, 2019

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ شہبازشریف صاحب لاپتہ قائد حزب اختلاف ہیں۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ دوسروں کوجھوٹا کہنے کے بجائے خود سچ بولیں، شہباز شریف بتائیں وہ کب واپس آ رہے ہیں۔