سمجھوتا ایکسپریس متاثرین کا پارلیمنٹ ہاؤس کےباہر مظاہرہ

May 16, 2019

سمجھوتا ایکسپریس کےمتاثرین نے پارلیمنٹ ہاؤس کےباہر مظاہرہ کیا ہے اور بھارت کےخلاف شدید نعرےبازی کی ۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ 2007ء سے اب تک انصاف کے لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، انصاف نہیں ملا، بھارتی عدالتوں نے دہشت گرد رہا کردئیے۔

متاثرین کا مزیدکہناتھاکہ بھارتی مظالم کے شکار کشمیری ہوں یادیگر ، سب کوانصاف ملناچاہئے۔

متاثرین کے لواحقین نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے سربراہ رحمان ملک سے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کو پاکستان کے حوالے کیا جائے، انصاف نہ ملا تو عالمی عدالت جائیں گے۔