شاہ محمود کی موٹرسائیکل پرعوامی رابطہ مہم

May 16, 2019

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اپنے حلقہ این اے 156 میں موٹرسائیکل پرعوامی رابطہ مہم کے دوران مختلف علاقوں کا دورہ کیا، عوام سے اُن کے مسائل پوچھے، اُن کا کہنا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام سے عوام کے گلی محلوں کے مسائل حل ہوں گے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


وزیر خارجہ شاہ محمود موٹر سائیکل پر تنگ گلیوں میں گئے اور یونین کونسل 17 اور 19 کے علاقوں شریف پورہ، عثمان پورہ اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔

اُنہیں موٹر سائیکل پر دیکھ کر لوگ جمع ہو گئے اور اپنے مسائل بیان کئے، وزیر خارجہ نے ووٹرز کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی اور نئے بلدیاتی نظام سے عوام کے گلی محلوں کے مسائل بھی حل ہو جائیں گے۔