معروف مصور جمیل نقش لندن میں انتقال کر گئے

May 17, 2019

لندن (نیوز ڈیسک)معروف مصور جمیل نقش 80 برس کی عمر میں لندن میں انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ کئی سال سے لندن میں مقیم تھے اور انہیں چند روز قبل سینٹ میری اسپتال میں علاج کیلئے داخل کرایا گیا تھا، وہ نمونیہ کے مرض میں مبتلا تھے۔جمیل نقش 1939 میں بھارت میں پیدا ہوئے، بعدازاں وہ پاکستان آئے اور یہاں نیشنل کالج آف آرٹس میں داخلہ لیا۔اپنے فن مصوری کی بدولت انہوں نے دنیا میں اپنا الگ مقام اور نام بنایا، انہیں کیلی گرافی اور علامتی پینٹنگز میں نمایاں مقام حاصل تھا۔جمیل نقش کو حکومت پاکستان کی جانب سے 1989 میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور 2009 میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر اپنے دکھ و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔