جھاڑیوں سے خاتون کی لاش ملی،کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

May 17, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹیل مل کے قریب جھاڑیوں سے 40سالہ سردارا خاتون زوجہ مجید احمد کی گولی لگی لاش ملی،پولیس نے اسپتال منتقل کیا،پولیس کے مطابق مقتولہ بھینس کالونی کی رہائشی ،آبائی تعلق سکھر سے ہےمقتولہ اپنے داماد کے ساتھ بن قاسم کے علاقے میں درگاہ گئی تھی رات گئے اسکی لاش ملی ،داماد تاحال لاپتہ ہے، پولیس نے خدشہ ظاہر کیا کہ مقتولہ کے داماد نے اسکو گھریلو جھگڑے کے نتیجے میں قتل کیا تاہم واقعے کی تمام زاویے سے تفتیش کی جارہی ہے،علاوہ ازیں لیاقت آباد سی ون ایریا میں گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے40سالہ ابرار جاں بحق ہوگیا ۔