مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 9 دہشت گرد ہلاک

May 17, 2019

مستونگ/کوئٹہ ( نامہ نگار/خ ن) سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے 9دہشت گردوں کو ہلاک اور بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق مستونگ کے پہاڑی علاقے کابو اور کوہ ماران میں سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کیخلاف آپریشن کیا ۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 9 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ فائرنگ سے سیکورٹی فورسز کے 4 جوان بھی زخمی ہو ئے۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔ سرچ آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا تھا، آپریشن مکمل ہونے پر دہشتگردوں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔