لاہورہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹس کےکیسز میں ججزکی تبدیلی غیرقانونی قراردیدی

May 17, 2019

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہورہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹس کےمقدمات میں بار بار ججز کی تبدیلی کو غیر قانونی قرار دے دیا،جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں فل بنچ تحریری فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے تحریری فیصلے میں قرار دیا ہے کہ سیشن جج،ایک ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت سے دوسرے کو کیس منتقل نہیں کرسکتا، کسی بھی مقدمے میں ضمانت،حتمی فیصلے تک عارضی ریلیف ہےکسی بھی شخص کی آزادی، آئین کے تحت اسے تفویض کیا گیا ایک قیمتی تحفہ ہے۔ فریقین، درخواست ضمانت غیر ضروری التوا کا شکار کرتے ہیں جس سے ڈسٹرکٹ جوڈیشری پر بوجھ بڑھتا ہے۔