حفیظ کی آج چوتھے ون ڈے میں شرکت کا امکان

May 17, 2019

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا ون ڈے آج ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا، انگلینڈ کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے، نمبر ون ٹیم کے خلاف سیریز بچانے کے لئے گرین شرٹس نے میچ سے قبل بھرپور پریکٹس کی۔

انگلینڈ نے سیریز میں دوسرا اور تیسرا ون ڈے اپنے نام کرکے دو صفر کی برتری حاصل کر رکھی ہے ، تاہم قومی ٹیم نے دونوںمیچز میں جاں لڑا دی اور 350 سے زائد اسکور کیا ہے۔

میچ سے قبل قومی ٹیم نے ناٹنگھم میں بھرپور ٹریننگ کی، محمد حفیظ اور شعیب ملک نے بھی جم کے پریکٹس کی ۔

ذرائع کے مطابق چوتھے ون ڈے میں ٹیم پاکستان میں محمد حفیظ شامل ہوں گے جبکہ شعیب ملک اور محمد حسنین کی شرکت کا بھی قوی امکان ہے ۔

دوسری جانب انگلش ٹیم آج اپنے قائد این مورگن کے بغیر میدان میں اترے گی، انہیں تیسرے ون ڈے میںسلو اوور ریٹ کی وجہ سے معطلی کا سامنا ہے، جبکہ فاسٹ بولر مارک ووڈ کے آج ٹیم کا حصہ ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ چوتھا ون ڈے میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے کھیلا جائے گا۔