انوکھے لاڈلے نے معیشت تباہ کرکے رکھ دی، کائرہ

May 17, 2019

پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک چلانا انوکھے لاڈلوں کے بس کی بات نہیں، انوکھے لاڈلے نےمعیشت تباہ کرکے رکھ دی۔

ایک بیان میں قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی پہلی معاشی ٹیم کی ناکامی کے بعد آئی ایم ایف کی ٹیم لائی گئی ہے، ڈالر کی قیمت کنٹرول میں رکھنے کے وزیراعظم کے دعوے ہوا میں اڑ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی ترجمان ڈھٹائی سے کہہ رہے ہیں کہ مہنگائی کم ہوئی ہے۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ چند دنوں میں روپیہ چالیس فیصد سے زیادہ گر چکا ہے لیکن حکومت سنجیدہ نظر نہیں آ رہی۔