محمد زبیر کی حکومتی پالیسیوں پر تنقید

May 17, 2019

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نےحکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

کراچی میں نیوز کانفرنس کے دورانمحمد زبیر نے سوال کیا ہے کہ اگر خان صاحب کی حکومت دو تین ماہ اور رہ گئی تو ملک کا کیا بنے گا؟

انہوں نے کہاکہ کیا ڈالر 200روپے کا بکے گا ؟ کیا اسٹاک مارکیٹ 20ہزار کی سطح پر آجائے گی؟

محمد زبیر نے کہا کہ 2دن میں ڈالر10روپے مہنگا ہوچکا اور دوہفتو ں میں مارکیٹ10فیصد گر چکی ہے۔