پنسلوانیا میں شرارتی ہنس نے گھوڑے کو پریشان کردیا

May 18, 2019

شرارتیں صرف انسانوں ہی کو نہیں سوجھتی بلکہ کچھ جانوروں اور پرندوں میں بھی بعض اوقات یہ حس جاگ جاتی ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

یقین نہ آئے تو امریکی ریاست پنسلوانیا کی ایک سڑک پر موجود اس شرارتی ہنس کو ہی دیکھ لیجئے جس نے ایک بگھی کو اپنے قریب آتے دیکھا تو گھوڑے کو چھیڑنے کی سوجھی۔

شرارتی ہنس کے اس اقدام سے گھوڑا گھبرا گیا جس پر اس کے مالک نے نیچے اْتر کر 3مرتبہ اس ہنس کو ڈرانے کی کوشش کی لیکن اس کے بگھی میں بیٹھتے ہی یہ دوبارہ گھوڑے کے پاس جاپہنچتا، ہنس کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہی ہے۔