خلیج میں کشیدگی، تیل کی مارکیٹ مستحکم کرنے کیلئے اوپیک اور دیگر ممالک کا اجلاس

May 20, 2019

جدہ (اے ایف پی) تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک خلیج میں امریکا اور ایران کی بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث مشکلات تیل کی مارکیٹ کو مستحکم کرنے کیلئے ملاقات کریں گے۔ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی سے تیل کی سپلائی معطل ہونے کا خدشہ ہے۔ تیل پیدا کرنے والے اوپیک ارکان اور تیل سپلائی کرنے والے دیگر ممالک بشمول روس آئل مارکیٹ اور گزشتہ برس تیل کی پیداوار کم کرنے کے معاہدے پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گے۔ تاہم اس ایک روزہ اجلاس میں ایران کا معاملہ سر فہرست ہوگا۔