شاہ محمودکی امیرکویت ودیگرسےملاقاتیں،پاکستانیوں کیلئےویزااستثنیٰ کی درخواست

May 20, 2019

کویت سٹی (ایجنسیاں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اتوارکو امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجبر الصباح ، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ صباح خالد الحماد الصباح اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں اور پاکستانیوں کیلئے ویزا سےاستثنیٰ کی درخواست کی ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کویت کے ساتھ اپنے دو طرفہ برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، کویت میں ایک لاکھ سے زیادہ پاکستانی افرادی قوت و ماہرین کویت کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ، پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے ۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے امیر کویت کیلئے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اتوارکو امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجبر الصباح سے ملاقات کی اور ویزہ پابندیوں کے حوالے سے کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے تحفظات اور مشکلات سے آگاہ کیا ۔