ٹریکٹر کی ٹکر سے شہری جاں بحق

May 20, 2019

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)تھانہ سہالہ کے علاقے میں ایک شخص ٹریکٹر کی ٹکر سے زندگی کی بازی ہار گیا۔پولیس نے ٹریکٹر جی اے جے7041کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ احسان اللہ نے تھانہ سہالہ میں رپورٹ درج کرائی کہ بھائی ذاکر کو ٹریکٹر کے ڈرائیور نے ٹکر ماری، وہ جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔