ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی کامیابی کے لیے پر امید ہوں، مصباح الحق

May 20, 2019

سابق ٹیسٹ کرکٹر مصباح الحق ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی کامیابی کے لئے پر امید ہیں۔

جیو کی احساس رمضان ٹرانسیمشن میں میزبان رابعہ انعم سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا میں ورلڈ کپ کے لئے پُر امید ہوں، ٹیم کو تھوڑی سی محنت اور نظم و ضط کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کسی بھی ٹیم کا بھرپور مقابلہ کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے 5 ایک روزہ میچز اور ایک ٹی 20 میچ میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔