فلسطینی اپنے گھروں کے ملبے پر افطاری کرنے پر مجبور

May 20, 2019

اسرائیلی افواج کے ظلم اور بربریت کا سامنا کرنے والے نڈر فلسطینی عوام بھی رمضان کی برکتیں اور رحمتیں سمیٹنے میں مصروف ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


غزہ میں ماہ صیام کے موقع پر رواں سال کچھ خاص تیاریاں تو دکھائی نہ دیں البتہ فلسطینیوں نے ان مشکل حالات میں بھی روزے نہیں چھوڑے۔

اسرائیلی افواج کے ہاتھوں تباہ ہونے والے اپنے گھروں کے ملبے پر رمضان المبارک کی پہلی افطاری کرتے فلسطینیوں کی تصاویر اور ویڈیوزسوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

یہ صیہونی طاقتوں اور ان کے ہمنواؤں کیلئے پیغام ہے کہ ان کے حوصلے ظلم سے توڑے نہیں جاسکتے۔