کرکٹر آصف علی کی بیٹی کے انتقال پر شیخ سربلند کا اظہار رنج

May 21, 2019

لندن (جنگ نیوز) سماجی شخصیت شیخ سربلند نے پاکستانی کرکٹر آصف علی کی کینسر میں مبتلا صاحبزادی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹی کی موت کا صدمہ بہت بڑا ہے، ہماری تمام نیک تمنائیں آصف علی اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار بھی کیا کہ آصف علی صاحبزادی کی تدفین کے بعد واپس برطانیہ آکر قومی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔