امریکا اور طالبان کے مذاکرات لیکن سوشل میڈیا پر الزام تراشی

May 21, 2019

کراچی (جنگ نیوز) طالبان اور امریکی حکام نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے پر شورش زدہ افغانستان میں امن کوششوں کے خلاف کام کرنے کے الزامات عائد کئے ہیں۔سوشل میڈیا پر یہ تنازع ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکا اور طالبان کے نمائندے گزشتہ کئی مہینوں سے افغان جنگ کے خاتمے کے لیے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔