آئفل ٹاور پر چڑھ کر ہلچل مچانے والا زیر حراست

May 21, 2019

پیرس کے آئفل ٹاور پر چڑھ کر ہلچل مچانے والے شخص کو 6 گھنٹے بعد حراست میں لے لیا گیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


حکام نے گرفتار شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی اور نہ ہی اس کا مقصد سامنے آیا ہے، جب یہ واقعہ پیش آیا تو آئفل ٹاور کا علاقہ خالی کرالیا گیا تھا۔

جس پر دنیا کے مختلف حصوں سے آئے سیاحوں کو مایوسی ہوئی، جو ایک ہزار تریسٹھ فٹ اونچے عالمی عجوبے پر جانے کی خواہش لیے پیرس آئے تھے۔

اس سے پہلے کئی افراد اپنے مطالبات منوانے کے لیے ٹاور پر چڑھ چکے ہیں جبکہ بہت سوں نے اسے خود کشی کے لیے بھی استعمال کیا۔