اسلام آباد میں بچی سے زیادتی و قتل کے 3 ملزم گرفتار

May 21, 2019

پولیس نے شہزاد ٹائون اسلام آباد میں بچی سے مبینہ زیادتی اور قتل کے 3 ملزمان گرفتار کرلئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم بھی شامل ہے جس کا تعلق افغانستان سے ہے۔

واقعے پر پولیس رویے کے خلاف لواحقین کا ترامڑی چوک پر احتجاج کیا گیا،بچی کے اغوا کی رپورٹ درج کرنے میں تاخیر پر ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹائون معطل کردیے گئے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین نے واقعے کا نوٹس لے لیا، سیکریٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔