رمضان بازاروں میں یوٹیلٹی سٹورز کے سٹالز قائم کردئیے گئے

May 22, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن ملتان کے فوکل پرسن تحسین خان بابر کے مطابق یوایس سی نے رمضان بازاروں میں سٹالز قائم کردیئے ہیں، ان سٹالز پر حکومت کے رمضان بچت پیکیج کی 19اشیاء سمیت درجنوں جنرل آئٹمز دستیاب ہیں، زونل منیجر طاہر تگہ اور ریجنل منیجر چوہدری سجاد حسین کی زیرنگرانی ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے سٹالز لگائے گئے ہیں، یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ نے ایریا منیجرزملک مظفر‘ ناظم خان بابر‘ محمد افتخار‘ قمر عباس اور مرتضیٰ ہاشمی کو رمضان بازاروں میں اشیاء کی فراہمی اور صارفین کی بہتر خدمات کےلئے کوارڈینیٹر مقرر کیا ہے،علاوہ ازیں ملتان زون سمیت تمام ریجنز کے سٹوروں ، منی و سپرمارکیٹس پر چینی ، گھی،آئل ، بیسن ، کھجوراور دالوں سمیت اشیاء کی وافر مقدار فراہم کردی گئی ہیں، زونل منیجر ملتان کے مطابق تمام سٹورز پروفاقی حکومت کی جانب سے سبسڈی فراہم کی جانےو الی 19 اشیاء وافر مقدار میں دستیاب ہیں،دریں اثنا یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن ملتان نے تمام سٹوروں اور رمضان بازار سٹالز پر اشیاء کی عدم دستیابی کی صورت میں شکایات سیل قائم کردیا ہے، جس پر صارفین اپنی شکایات کا اندراج کرسکیں گے، صارفین کی شکایات کے ازالہ کےلئے فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جائےگی، جس میں سٹاک کی فراہمی سمیت صارفین کی دیگر شکایات پر نوٹس لیا جائے گا، یوٹیلٹی انتظامیہ کی جانب سے قائم شکایات سیل میں موبائل نمبر 0300944304پرشکایت درج کرائی جاسکے گی۔